صوبائی اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کے خلاف اے این پی کا توجہ دلاؤ نوٹس جمع

پشاور(پ ر)خیبر پختونخوا اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک او ر ایم پی اے خوشدل خان ایڈوکیٹ کی جانب سے جمع کردیا گیا ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ یکم جنوری 2019ء کو خیبر پختونخوا سروس ٹریبونل نے ایک فیصلہ صادر کیا ہے جس میں اسمبلی میں اعلیٰ عہدوں پر تعیناتیوں اور ترقیوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے لیکن فیصلے کی مصدقہ کاپی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہونے کے باوجود اب تک اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے آئے روز اخبارات اور ٹیلی ویژنز پر خبریں چلنے کی وجہ سے اسمبلی اپنی ساکھ کھو رہی ہے،اسی طرح آئین کے آرٹیکلز 189اور201کے تحت ماتحت عدالتوں کا حکم ماننا اداروں کی ذمہ داری ہے،عدالتی حکم نہ ماننے کی صورت میں ادارے توہین عدالت کی مرتکب ہوتی ہے لہذا اسمبلی سیکرٹریٹ میں سروس ٹریبونل کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے اور سیکرٹریٹ میں تعیناتیاں پر میرٹ پر کی جائے۔

Facebook Comments