Nov 082018
 

صوبے میں 9لاکھ لوگوں کو عوامی نیشنل پارٹی کا ممبر بنایا جائیگا، سردار حسین بابک
ہر صورت میں 31جنوری تک صوبے میں رکنیت سازی کے مرحلے کو مکمل کیا جائیگا۔
ضلعی الیکشن کمیشن 14نومبر تک اپنے اپنے اضلاع کے ہر یونین کونسل میں 5رکنی الیکشن کمیٹیاں بنائے۔
مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو زیادہ سے زیادہ پارٹی ممبر بنانے کی سعی کی جائیگی۔
اقلیتی برادری اور ہر مکتب فکر کے لوگوں کو شمولیت کی دعوت دی جائیگی۔

پشاور(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ ضلعی الیکشن کمیشن 14نومبر تک اپنے اپنے اضلاع کے ہر یونین کونسل میں 5رکنی الیکشن کمیٹیاں بنائے تاکہ ہر صورت میں 31جنوری تک صوبے میں رکنیت سازی کے مرحلے کو مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اور ضلعی الیکشن کمیٹیاں دن رات ایک کرکے رکنیت سازی کے عمل کو موثر بنانے اور لوگوں کو اے این پی کے ممبران بنانے پر صرف کریں۔صوبے میں صوبائی الیکشن کمیشن نے ہدف مقرر کیا ہے کہ 9لاکھ لوگوں کو عوامی نیشنل پارٹی کا ممبر بنایا جائیگا،پارٹی کے تمام عہداداروں،کارکنوں اور صاحب رائے مشران کو درخواست کی جاتی ہے کہ وہ عوام کو اے این پی ممبر بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،انہوں نے کہا کہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو زیادہ سے زیادہ پارٹی ممبر بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائینگے،اسی طرح اقلیتی برادری اور ہر مکتب فکر کے لوگوں کو پارٹی ممبر بننے کی دعوت دی جائیگی۔انہوں نے تمام ضلعی الیکشن کمیشن کے ممبران کو ہدایات کیے کہ وہ بڑھ چڑھ کر رکنیت سازی کے عمل میں ایک ایک کارکن کو شریک بنائے اور بروقت رکنیت سازی کے عمل کو یقینی بنانے میں کوئی کثر نہ چھوڑے۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']