Nov 072018
 

صوبے میں رکنیت سازی کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائیگی،سردار حسین بابک
اے این پی جمہوری پارٹی ہے، ہرچار سال بعد الیکشن ہمیشہ آئینی طریقے سے انجام پاتے ہیں ۔
رکنیت سازی کا عمل مقررہ وقت میں پورا کیا جائے گا۔
رکنیت سازی کے عمل کی تشہیر اورتمام یوسیز میں اس عمل کیلئے کیمپس لگائے جائینگے۔
اتحاد و اتفاق کے بغیر کوئی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی ،باچا خان مرکز میں ضلعی الیکشن کمیشن کے ممبران کے اجلاس سے خطاب

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ اے این پی ایک جمہوری پارٹی ہے اور اس میں ہرچار سال بعد الیکشن ہمیشہ آئینی طریقے سے انجام پاتے ہیں جو پارٹی کی خوبصورتی ہے انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی ایک فعال اور اصولوں کی سیاست پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعت ہے جو ہمیشہ اپنے نظریہ پر یقین رکھتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچا خان مرکز میں اے این پی کے ضلعی الیکشن کمیشن ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی الیکشن کمیشن کے تمام ممبران بھی موجود تھے ، اجلاس میں تمام اضلاع کے الیکشن کمیشن ممبران کی حلف برداری کی گئی جبکہ بعد ازاں سوال جواب کے سیشن کیلئے ہاؤس اوپن کر دیا گیا ، اس موقع پر رکنیت سازی کے حوالے سے تمام ممبران کو بریفنگ بھی دی گئی ، سردار حسین بابک نے کہا کہ صوبے میں رکنیت سازی کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائیگی، تحصیلوں اور یونین کونسلوں کی سطح پر رکنیت سازی کی تشہیر کی جائیگی اور ہر یونین کونسل کی سطح پر کیمپس لگائے جائینگے۔ صوبے بھر میں رکنیت سازی کا عمل شروع کیا جائیگااور اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ کوئی بھی رکن رکنیت سازی کے عمل سے محروم نہ ہو۔الیکشن کمیشن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس آئینی ذمہ داری کو پوری کرنے کیلئے دن رات ایک کرکے مقررہ میعاد میں پورا کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب ہم متحد ہو کر پشتونوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کریں کیونکہ اتحاد و اتفاق کے بغیر کوئی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی ،انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے باچا خان کے فلسفے اور نظریہ کی بدولت روز اول سے پشتون قوم کی حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑی ہے۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']