Nov 022018
 

ولانا سمیع الحق کا قتل افسوسناک ہے۔

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی اور جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے جمیعت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بے دردی سے قتل کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیکورٹی کی صورت حال روز بروز ابترہوتی جارہی ہے اور حکومتی رٹ نظر نہیں آرہی اور یہاں تک کہ پنڈی اسلام آباد جیسے شہروں میں بھی سیاسی راہنما محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات بگڑتے جارہے ہیں اور حکمرانوں کو سنجیدگی کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرکے شہریوں کی تحفظ کی فراہمی کے حوالے سے اعتماد بحال کرنا ہوگا۔
دونوں راہنماوں نے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']