Oct 082018
 

سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کی بدترین مثال قائم کی جا رہی ہے،امیر حیدر خان ہوتی
عوام کو سبز باغ دکھانے والے وزیر اعظم کو آج خود مہنگائی کے اعلانات کیوں کرنا پڑ رہے ہیں؟
حکومت چندوں پر نہیں چل سکتی،سو روزہ پلان کے غبارے سے 60روز میں ہوا نکل گئی ہے۔
عوام سے تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر ووٹ لے کر اب چندے بھی مانگے جا رہے ہیں۔
جنات کی بجائے انسان ووٹ پول کریں تو پی ٹی آئی کو اپنی اہمیت کا اندازہ ہو جائے گا۔
ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ چکی ہیں۔این اے21میں پارٹی کارکنوں سے خطاب 

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کی بدترین مثال قائم کی جا رہی ہے اور اس کیلئے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے، الیکشن سے قبل عوام کو سبز باغ دکھانے والے وزیر اعظم کو آج خود مہنگائی کے اعلانات کیوں کرنا پڑ رہے ہیں؟،حکومت چندوں پر نہیں چل سکتی ، این اے21یو سی مہو ڈھیری مردان میں پارٹی کارکنوں سے اظہار تشکر کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ لوگوں سے روزگار اور گھر دینے دعوے ہوا ہو چکے ہیں اور سو روزہ پلان کے غبارے سے 60روز میں ہوا نکل گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ الزامات لگانے اور حکومت چلانے میں بہت فرق ہے، عوام سے تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر ووٹ لے کر اب چندے بھی مانگے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ چکی ہیں اور اب عنقریب روٹی بھی غریب عوام کی دسترس سے دور جانے والی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو جو قوتیں جس راستے سے اقتدار میں لائیں اسی راستے سے واپس بھیج دیں اور ملک میں ایسے انتخابات ہوں جس میں صرف جنات کی بجائے انسان ووٹ پول کریں تو پی ٹی آئی کو اپنی اہمیت کا اندازہ ہو جائے گا۔امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ گزشتہ حکومت پر قرضوں کے الزامات اور کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والے آئی ایم ایف کی گود میں بیٹھنے کیلئے تیار ہیں۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']