Oct 052018
 

پی کے78میں الیکشن ملتوی نہیں ہوا ،کارکن تیاری جاری رکھیں، حاجی غلام احمد بلور

مولانا اسماعیل کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور نے گزشتہ روز شہید ہونے والے اسماعیل درویش کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومتی غفلت اور نااہلی قرار دیا ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا اسماعیل درویش فقیر منش انسان تھے ،انہوں نے شہید کی مغفرت کیلئے دعا کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائے ، حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ مولانا اسماعیل پی کے78کے ضمنی الیکشن سے اپنے کاغذات واپس لے کر دستبردار ہو چکے تھے، لہٰذا انتخابات ملتوی نہیں ہوئے اور پی کے78کا الیکشن مقررہ وقت پر ہو گا، کارکن ضمنی الیکشن کے حوالے اپنی تیاریاں جاری رکھیں ۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']