Oct 052018
 

اساتذہ کو حقیقی معنوں میں معتبر مقام دلانے کا سہرا اے این پی کے سر ہے، سردار حسین بابک
جو قومیں اساتذہ کا احترام نہیں کرتیں وہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتیں ۔
اساتذہ کا احترام سب پر لازم ہے ،معاشرے میں اساتذہ کی تکریم سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
معماران قوم کو معاشرے میں بااحترام مقام دلانے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
عوامی نیشنل پارٹی اساتذہ کی مشکلات کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔سلام ٹیچرز ڈے کے موقع پر پیغام

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر تعلیم سردارحسین بابک نے کہا ہے کہ اے این پی دور میں تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کو حقیقی معنوں میں ایک معتبر مقام سے نوازا گیا ہے، جو قومیں اساتذہ کا احترام کرتی ہیں، وہ ترقی کے منازل طے کرپاتی ہیں سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقہ فکر کے لوگوں کو اساتذہ کا احترام کرنا چاہئے۔ اساتذہ اقوام بناتی ہیں اوراسی وجہ سے قوم کے معمار کہلائے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا احترام ہم سب پر لازم ہے اور عوامی نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ معاشرے میں اساتذہ کی تکریم سے انکار نہیں کیا جاسکتا، مہذب اور ترقی یافتہ معاشروں میں اساتذہ کو انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی اور اساتذہ کو معاشرے میں بااحترام مقام دلانے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
سردارحسین بابک کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہی دے گی کہ اے این پی کو اپنے دور حکومت میں اساتذہ کو جائز مقام دلانے اور ان کے عرصہ دراز سے پیشہ ورانہ مسائل کو حل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے ٹیچرزڈے کے موقع پر تمام اساتذہ کرام کو یقین دلایا کہ عوامی نیشنل پارٹی اقتدار سے قطع نظر اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی اساتذہ کی مشکلات کے حل اور ان کو جائز مقام دلانے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']