Oct 052018
 

اے این پی نے یونیورسٹی واقعہ کے خلاف اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی نے گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی میں طلباء پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے ، توجہ دلاؤ نوٹس ممبر صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان نے جمع کرایا جس میں سپیکر کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی ہے کہ پشاور یونیورسٹی میں فیسوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے نہتے طلبا پر پولیس گردی اور لاٹھی چارج کی وجہ سے کئی طلبا شدید زخمی ہو گئے جبکہ کئی طلبا کو گرفتار کر لیا گیا ، اس اہم نوعیت کے مسئلے پر حکومت کی جانب سے خاموشی اختیار کر کے اپنی نااہلی ثابت کر دی ہے ، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ مسئلے کا پرامن حل نکال سکتی تھی لیکن طلبا پر لاٹھی چارج اور گرفتاریاں کر کے جامعہ کو میدان جنگ بنا دیا گیا ، انہوں نے کہا کہ اس اہم اور مفاد عامہ کے مسئلہ پر بحث کی اجازت دی جائے۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']