Sep 112018
 

اسفندیار ولی خان کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے ، مرکزی میڈیا سیل باچا خان مرکز سے جاری ایک تعزیتی بیان میں اسفندیار ولی خان نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین بار خاتون اول رہنے والی مرحومہ کلثوم نواز خواتین کیلئے رول ماڈل تھیں ،اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے ، انہوں نے غمزدہ خاندان سے بھی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']