Sep 052018
 

اے این پی کا ابرار خلیل کی شہادت پر اظہار افسوس، واقعے کی مذمت
حکومت واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لے ،قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، سردار بابک

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے تہکال پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور سانحے میں پارٹی رہنما محمد ابرار خلیل اور ان کے بھانجے کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ،جائے وقوعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا شہر ناپرسان بن چکا ہے اور حکومت نے اقتدار ملنے کی خوشی میں عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ابرار خلیل اے این پی کے نڈر اور متحرک کارکن تھے اور اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے ،انہوں نے شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ اے این پی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ، سردار حسین بابک نے شہداء کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']