Sep 032018
 

اپوزیشن اتحاد شانگلہ میں کٹھ پتلی حکومت کو شکست دے گا،سردار حسین بابک

شانگلہ سمیت اے این پی صوبے بھر کی تمام خالی نشستوں پر متحدہ اپوزیشن کے اتحاد کا حصہ ہے۔

پارٹی فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اخلاقی طور پر پارٹی فیصلوں کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کسی طور پارٹی کو استعمال نہیں کر سکتے۔

اے این پی عوام کی حقیقی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے اپوزیشن اتحاد کو کامیاب کرائے گی۔

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ شانگلہ سمیت اے این پی صوبے بھر کی تمام خالی نشستوں پر متحدہ اپوزیشن کے اتحاد کا حصہ ہے اور پارٹی کی تمام تنظیمیں اور ذیلی تنظیمیں 10ستمبر کو پی کے23شانگلہ کے الیکشن میں مسلم لیگ کے امیدوار کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کریں،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اے این پی متحدہ اپوزیشن کے ساتھ اتحاد کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھے گی،انہوں نے کہاکہ اے این پی تنظیمی اور اصولی جماعت ہے اور تمام عہدیداروں و کارکنوں سے توقع رکھتی ہے کہ وہ پارٹی کے فیصلوں اور پالیسیوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے،سردار حسین بابک نے کہا کہ اے این پی اپنے آئین اور اصولوں پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہو گی اور پارٹی فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پارٹی آئین کے مطابق تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے متنبہ کیا کہ پارٹی کا کوئی عہدیدار یا اس کا کوئی بھی ساتھی پارٹی پالیسی اور فیصلے کی مخالفت میں پارٹی کا نام اور جھنڈا استعمال کرنے کا حق نہیں رکھتا ،انہوں نے واضح کیا کہ اخلاقی طور پر پارٹی فیصلوں کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کسی طور پارٹی کو استعمال نہیں کر سکتے ،انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے پارٹی عہدیدار ، ذیلی تنظیمیں اور کارکن اور صاحب الرائے مشران 10ستمبر کو ثابت کریں کہ اے این پی نظریاتی،تنظیمی اور اصولی جماعت ہے ،سردار بابک نے امید ظاہر کی کہ پی کے23شانگلہ میں اپوزیشن اتحاد کٹھ پتلی حکومت کو شکست دے گا اور عوام کی حقیقی جمہوری قوتوں اور عوام کی حقیقی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے اپوزیشن اتحاد کو کامیاب کرائے گی۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']