Aug 112018
 

اے این پی کے نو منتخب ممبران کا اجلاس ، سردار حسین بابک پارلیمانی لیڈر منتخب

تمام ممبران کی جانب سے متفقہ طور پر صوبائی جنرل سیکرٹری پراعتماد کا اظہار ۔
صوبائی اسمبلی میں صوبے کے مفادات کی جنگ بھرپور انداز میں لڑنے کا فیصلہ۔

صوبے کے مسائل پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر ہر فورم پر اجاگر کئے جائیں گے۔

بطور اپوزیشن صوبے کے حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،سردار حسین بابک

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور پی کے 22بونیر سے نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی سردار حسین بابک کو صوبائی اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر منتخب کر لیا گیا ،اس بات کا فیصلہ باچا خان مرکز میں سردار حسین بابک کی زیر صدارت پارٹی کے نو منتخب ارکان اسمبلی کے اجلاس میں کیا گیا ، تمام نو منتخب ممبران اسمبلی سے متفقہ طور پر سردار حسین بابک پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر منتخب کیا ، اس موقع پر اہم امور بھی زیر غور آئے اور فیصلہ کیا گیا کہ اے این پی صوبائی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور صوبے کے مفادات کی جنگ بھرپور انداز میں لڑی جائے گی، اجلاس سے خطاب میں سردار بابک نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے اوپر کئے جانے والے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ، انہوں نے کہا کہ صوبے کے مسائل پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر ہر فورم پر اجاگر کئے جائیں گے ، اور صوبے کے حقوق پر بطور اپوزیشن کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے واضح کیا کہ اے این پی اپوزیشن میں رہ کر صوبے اور عوام کے مسائل پر توجہ مرکوز رکھے گی ۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']