Aug 102018
 

صوبائی اسمبلی میں مؤثر اور منظم اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، سردار حسین بابک
لیڈر آف دی ہاؤس، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب لڑنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس جلد بلایا جائے گا۔
اپوزیشن میں تجربہکار اور منجھے ہوئے ممبران ہیں، صوبے کے مسائل کی وکالت بھرپور انداز میں کی جائیگی۔
تمام پارٹیوں کے سینئر رہنماؤں سے رابطے مکمل ہو چکے ہیں، جلد اجلاس بلا کر حتمی فیصلے کئے جائیں گے۔
صوبائی اسمبلی میں صوبے کے مفادات کی جنگ لڑنے کی بھرپور انداز میں لڑیں گے ۔

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور نو منتخب ممر صوبائی اسمبلی سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی تعداد کم ہونے کے باوجود صوبائی اسمبلی میں مؤثر اور منظم اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے صوبے کو مالی طور پر دیوالیہ اور انتظامی طور پر بدحال کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں ہم آہنگی ہے اور صوبے کے مسائل اجاگر اور ان کا ادراک پیش کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے، سردار بابک نے کہا کہ اپوزیشن میں تجربہ کار اور منجھے ہوئے ممبران ہیں اور ان کی موجودگی سے بھرپور انداز میں صوبے کے مسائل کی وکالت کی جائےء گی،انہوں نے کہا کہ جلد اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بھی بلایا جائے گا جس میں لیڈر آف دی ہاؤس، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب لڑنے کیلئے مشاورت اور ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی،اور اس حوالے سے تمام پارٹیوں کے سینئر رہنماؤں سے رابطے مکمل ہو چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں متفقہ فیصلے کے بعد مذکورہ نشستوں اور عہدوں پر حکومتی امیدواروں کا مقابلہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں صوبے کے مفادات کی جنگ لڑنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']