Aug 062018
 

اے این پی کے کارکنوں کو8اگست کے مظاہرے میں بھرپور شرکت کی ہدایت ۔

متحدہ اپوزیشن کے زیر اہتمام حالیہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں بھرپور مظاہرہ ہو گا۔

کارکن سیاہ پٹیاں باندھ کر پر امن احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے مظاہرے میں شریک ہوں، امیر حیدر خان ہوتی

پشاور ( پ ر ) متحدہ اپوزیشن کے زیر اہتمام 8اگست بروز بدھ دوپہر ایک بجے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے 25جولائی کو ہونے والے دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ ہو گا ، جس میں اے این پی کے قائدین بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی کے تمام امیدواروں ، منتخب نمائندوں ،تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ تاریخ اور وقت پر احتجاج میں شرکت یقینی بنائیں ، انہوں نے کہا کہ کارکن سیاہ پٹیاں باندھ کر سرخ ٹوپیوں اورجھنڈوں کے ساتھ پر امن احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے مظاہرے میں شریک ہوں ۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']