Aug 052018
 

سردار حسین بابک کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ ، کوہاٹ بس حادثے کے زخمیوں کی عیادت

ہسپتال میں ناکافی سہولیات اور نا مناسب طبی امداد کی فراہمی پر اظہار عدم اطمینان

صوبائی جنرل سیکرٹری کا نگران وز یر اعلیٰ سے فوری رابطہ ، ہسپتال میں ناکافی طبی امداد پر صورتحال سے آگاہ کیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا مطالبہ

نگران وزیر اعلیٰ کی جانب سے مالی امداد اور مناسب طبی امداد کی فراہمی کیلئے اقدامات کی یقین دہانی۔

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور پی کے22بونیر سے نو منتخب رکن اسمبلی سردار حسین بابک نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا اور گزشتہ روز کوہاٹ بس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ،انہوں نے فرداً فرداً سب زخمیوں سے ملاقات کی اور انہیں ملنے والی طبی امداد پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے رابطہ کیا اور ہسپتال میں زخمیوں کو ملنے والی طبی امداد اور ناکافی سہولیات پر انہیں صورتحال سے آگاہ کیا ، سردار حسین بابک نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے فوری طور پر مالی امداد کا اعلان کیا جائے جبکہ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کو بہترین طبی امداد اور سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں،نگران وزیر اعلیٰ نے سردار حسین بابک کو یقین دہانی کرائی کہ لواحقین کی مالی امداد اور زخمیوں کے علاج پر بھرپور توجہ دی جائے گی، قبل ازیں اے این پی کے جنرل سیکرٹری نے کوہاٹ کے ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور حادثے کا شکار زخمیوں کی عیادت کی ، انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']