Aug 042018
 

عوامی نیشنل پارٹی کا کوہاٹ بس حادثے پر اظہار افسوس

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کوہاٹ سے کراچی جانے والی مسافر بس کے المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے ، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات کے سامنے انسان بے بس ہے اور لواحقین صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ، انہوں نے کہا کہ اے این پی غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ، پارٹی رہنماؤں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ لواحقین کی مالی امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کیلئے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']