Jul 102018
 

الیکشن سے قبل مائنس فارمولے سے حالات مزید سنگین ہونگے، میاں افتخار حسین

بادی النظر میں کسی مخصوص قوت کو آگے لانے کیلئے گیم پلان چلتا دکھائی دے رہا ہے۔

عمران خان کے ہاتھ میں اگر وزارت عظمیٰ کی لکیر نہیں تو اس میں کسی کا کیا قصور ہے۔

سابق حکومت نے جس طرح عوام کا استحصال کیا اور تاریخ کا ایک تاریک باب ہے۔

بھرتیوں اور ٹھیکوں میں اقربا پروری کو فروغ دینے والے عوام کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے۔

پی ٹی آئی لوٹوں کے ہاتھوں یرغمال ہو جائے گی۔پی کے65میں انتخابی جلسوں سے خطاب

پشاور ( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہیں تاہم بادی النظر میں کسی مخصوص قوت کو آگے لانے کیلئے گیم پلان چلتا دکھائی دے رہا ہے ،عمران خان کے ہاتھ میں وزارت عظمیٰ کی لکیر نہیں ہے ،الیکشن سے قبل مائنس فارمولے سے حالات مزید سنگین ہونگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے65میں انتخابی مہم کے دوران مختلف مقامات پر شمولیتی تقریبات اور بعد ازاں سمندر گڑھی میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،پی کے65میں گزشتہ روز بھی اے این پی میں عوام کی شمولیت کا سلسلہ جاری رہا اورمیاں افتخار حسین نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کی ،اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اے این پی عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور حکومت میں آ کر عوام کی تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے جس طرح پختونوں کا ستحصال کیا اور تاریخ کا ایک تاریک باب ہے ، میاں افتخار حسین نے کہا کہ پرویز خٹک نے اپنے دور میں کوئی کام ایسا نہیں کیا جسے اچھے الفاظ میں یاد کیا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ ملازمین کی بے توقیری اور خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والے سابق وزیر اعلیٰ نے صوبے کو بری طرح نقصان پہنچایا ، اور ایسا شخص خود اپنے حلقے کیلئے بد نما داغ ہے ،انہوں نے کہا کہ اخلاقیات سے عاری پرویز خٹک جو زبان استعمال کر رہے ہیں وہ قابل مذمت ہے ، نظریاتی سیاست سے نابلد شخص صرف کرسی کی خاطر وفاداریاں تبدیل کرنے میں ماہر ہے اور نظریاتی سیاست اور اخلاقیات کی ابجد سے واقف نہیں،انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں سابق وزیر اعلیٰ نے اپنے حجرے میں 450افراد بٹھا کر انہیں پولیس میں بھرتی کرایا جو حلقے کے عوام کبھی بھول نہیں سکتے ،میرٹ کی دھجیاں اڑانے والوں کے خلاف19ارب کی کرپشن کے کیسز کھل چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ بیشت کیسز میں پرویز خٹک براہ راست ملوث ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ نے لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا اور ٹھیکوں کی تقسیم میں اقربا پروری کو فروغ دیا ، میاں افتخار حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اب نظریاتی سیاست سے کوئی تعلق نہیں وہ صرف لوٹوں پر مشتمل ایک ٹولہ ہے اور انہی لوٹوں کے ہاتھوں یرغمال ہو چکی ہے،انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے25جولائی کو اے این پی پر اعتماد اظہار کریں۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']