Jul 032018
 

بی آر ٹی کرپشن پر نیب میں فائل کھل چکی ،کرپٹ لوگوں کا یہ آخری الیکشن ثابت ہو گا، میاں افتخار حسین 
پنجاب کے عوام سے اپیل ہے کہ کپتان کو ووٹ دینے سے قبل خیبر پختونخوا کا ایک چکر ضرور لگائیں۔
اے این پی کاکردگی کی بنیاد پرمیدان میں ہے، مخالفین کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں ۔
معاشرے کی کردار سازی میں خواتین کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
مرکز سے اپنے صوبے اور قدرتی وسائل پر اپنا اختیار ضرور حاصل کریں گے۔
نظریے سے نابلد کرسی کی سیاست کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ، پی کے65میں انتخابی جلسوں سے خطاب 

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا یہ آخری الیکشن ہے اور بدترین شکست کے بعد صوبے سے ان کا نام و نشان مٹ جائے گا ، الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے ، پنجاب کے عوام سے اپیل ہے کہ کپتان کو ووٹ دینے سے قبل خیبر پختونخوا کا ایک چکر ضرور لگائیں اور خصوصاً پشاور کی تباہی کے آثار مدنظر رکھیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے65میں انتخابی مہم کے دوران مختلف مقامات پر جرگوں اور جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں سے سیاسی شخصیات کی اے این پی میں شمولیت کا سلسلہ بھی جاری رہا ، میاں افتخار حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی طبعی موت آپ مرنے والی ہے اور 25جولائی کے عوام صوبے سے ان کا صفایا کر دیں گے ،انہوں نے کہا کہ اے این پی عوام کی خدمت کیلئے میدان میں موجود ہے اور اپنی کاکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگ رہی ہے جبکہ مخالفین کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں کرپشن کی جو تاریخ رقم کی گئی اس پر نیب کی فائلیں کھل چکی ہیں اور عنقریب قوم پر اس کی حقیقت آشکارا ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ ہم ایک عرصہ سے آواز اٹھا رہے ہیں کہ بی آرتی عوام کیلئے نہیں بلکہ پرویزخٹک کی کمیشن اور کرپشن کیلئے شروع کی گئی جس کا واضح ثبوت آج سامنے آ چکا ہے ،، انہوں نے کہاکہ تبدیلی والے میٹرو بس منصوبے پر صوبوں کے عوام کو اربوں روپے کا مقروض چھوڑکرچلے گئے، انہوں نے کہا کہ اے این پی انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، انتقام اور لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کی سیاست کرنے والے قوم کی رہنمائی نہیں کر سکتے ، انہوں نے کہا کہ مرکز سے اپنے صوبے اور قدرتی وسائل پر اپنا اختیار ضرور حاصل کریں گے ، اٹھارویں ترمیم اے این پی کی کامیابی ہے اور بجلی منافع سمیت این ایف سی ایوارڈ میں باقی رہنے والا حق بھی وفاق سے لیں گے ،میاں افتخار حسین نے کہا کہ حلقہ کے عوام اپنے حقوق کے محافظوں کو پہچانیں اور 25جولائی کو اے این پی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں ، انہوں نے کہا کہ معاشرے کی کردار سازی میں خواتین کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لہٰذا الیکشن میں خواتین کی شرکت یقینی بنانا ضروری ہے ، انہوں نے نواز شریف کی اہلیہ کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی اور کہا کہ نواز شریف نے پختونوں کے ساتھ فاٹا انضمام اور سی پیک پر دغا بازی کی جس کی سزا انہیں نا اہلی کی صورت میں ملی تاہم پختونوں کو پنجابی عوام کی اپنے لیڈروں کی رغبت سے سبق سیکھنا چاہئے اور اپنے حقوق کے محافظ صحیح رہنماؤں کا انتخاب کرنا چاہئے۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']