Jun 202018
 

سردار حسین بابک کا سوات ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے سوات میں ٹریفک کے المناک حادثے اور اس میں بونیر کے نوجوانوں سمیت 10افراد کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے ، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات اللہ تعالیٰ کی جانب سے امتحان ہے ، انہوں نے کہا کہ اے این پی تمام غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور کسی طور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی ، سردار حسین بابک نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت جاں بحق افراد کے اہل خانہ کی داد رسی کیلئے ان کی مالی امداد یقینی بنائے ۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']