Jun 082018
 

اسفندیار ولی خان کا رسول بخش پلیجو کی وفات پر اظہار تعزیت 

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے ملک کے نامور سیاستدان ، ادیب اور اے این پی کے سابق جنرل سیکرٹری رسول بخش پلیجو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے ، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کا ملک کی سیاست میں ناقابل فراموش کردار رہا ہے اور عوامی تحریک سے لے کر اے این پی تک ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، انہوں نے کہا کہ رسول بخش پلیجو کا شمار اے این پی کے بانیوں میں ہوتا ہے اور انہوں نے زندگی میں پارٹی کیلئے بیش بہا قربانیاں دیں جو تاریخ کا اہم باب ہیں، انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سیاست کیلئے بڑا نقصان ہے انہوں نے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ اے این پی غم کی اس گڑھی میں ان کے ساتھ ہے ، اسفندیار ولی خان نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']