Apr 092018
 

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی صوبائی کابینہ کا انتخاب مکمل ، محمد وسیم خٹک صدر، عثمان شاہ جنرل سیکرٹری منتخب

پشاور ( پ ر ) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی صوبائی کابینہ کیلئے انتخابات مکمل ہو گئے ، محمد وسیم خٹک بھاری اکثریت سے صدر اور عثمان شاہ جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے ،اس سلسلے میں پختون ایس ایف کی صوبائی مجلس عاملہ کا انتخابی اجلاس آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین توحید خان داؤد زئی کی زیر صدارت باچا خان مرکز میں منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین حق نواز خٹک ، سیکرٹری عمران مومند اور دیگر نے خصوصی شرکت کی، اجلاس کے دوران انتخابی عمل کے ذریعے صدر ، جنرل سیکرٹری ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، سینئر نائب صدر اور سیکرٹری اطلاعات کیلئے پولنگ کی گئی جس کے نتیجے میں محمد وسیم خٹک 125ووٹوں کے ساتھ صدر منتخب کر لئے گئے دیگر عہدیداروں میں عثمان شاہ 128ووٹ حاصل کر کے جنرل سیکرٹری ،سینئر نائب صدر ملک سراج 104ووٹ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حضرت بلال مومند99ووٹ ، سیکرٹری اطلاعات کیلئے متین بونیری نے 170ووٹ حاصل کئے ، کلچر سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری بالترتیب شوکت سواتی اور ملک احتشام الحق بلامقابلہ چن لئے گئے،ریجنل عہدوں کیلئے مردان سے ساجد یوسفزئی نائب صدر اور شاداد خان جانئٹ سیکرٹری ، بنوں سے صمد خان نائب صدر اور وقاص خان جائنٹ سیکرٹری، ہزارہ ڈویژن سے صدیق شیدائی نائب صدر ،حنیف راجہ جائنٹ سیکرٹری ،ڈی آئی خان سے عرفان نائب صدر اور فاٹا سے عدنان سمیع اللہ خان نائب صدر اور گل نشان جائنٹ سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب کر لئے گئے۔
اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور پختون ایس ایف کے صوبائی ایڈوائزر سردار حسین بابک نے منتخب ہونے والے صدر اور کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی ذیلی تنظیموں تک عہدیداروں کا انتخاب الیکشن کے ذریعے ہوتا ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح عہدیدار مسلط نہیں کئے جاتے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب ممبران پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے اورپختون ایس ایف کی مزید فعالیت کیلئے بھرپور محنت کریں گے اور نومنتخب صدر اور ان کی کابینہ نہ صرف پختون طلباء کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی بلکہ اسفندیار ولی خان کی قیادت میں سرخ جھنڈے تلے پختو نوں کے حقوق کے حصول کیلئے متحد رہیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم نو منتخب کابینہ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور وہ پی ایس ایف کی ترقی اور فعالیت کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اہم اور کلیدی کرداد ادا کرے گی۔ صوبے کے تمام کالجز اور یونیورسٹیز میں ممبر سازی اور تنظیم سازی کے بعد صوبائی کابینہ کیلئے الیکشن کے انعقاد اور اتفاق رائے سے کابینہ کا انتخاب فیڈریشن پر دور رس اثرات مرتب کریگا اور نئی کابینہ تعلیمی اداروں میں پرامن طریقے سے طلباء کی خدمت اور ملی قائد اسفندیار ولی خان کی قیادت میں پختو نوں کے قومی حقوق کیلئے اپنی جدوجہد اور فرض اولین سے غافل نہیں رہینگے، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف کے عہدیداروں اور کارکنوں میں سیاسی و تنظیمی شعور اجاگر ہو چکا ہے یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایف ایک آئینی اور جمہوری تنظیم ہے۔

 

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']