Mar 102018
 

اٹھارویں ترمیم کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سردار حسین بابک

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سردارحسین بابک نے کہاہے کہ صوبائی حکومت محکمہ پولیس کے اعلان کر دہ پروموشن پالیسی پر فوری عمل درآمد یقینی بنائے ۔یہ بات انہوں نے PK22بونیر کے گاؤں تینولوڈھیری یوسی ناواگئی میں صدر مندنڑ نصیب خان کی زیر صدارت منعقدہ شمولیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر 12خاندانوں کے در جنوں افراد نے جلات خان کاکا کی کوششوں سے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر سردار حسین بابک نے اور ضلعی صدر محمد کریم بابک نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو سرخ ٹوپیاں پہنائیں اور انہیں مبارکباد پیش کی ،
سردار حسین بابک نے اپنے خطاب میں مذید کہاکہ کانسٹیبل،ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس ائی کیلئے اعلان کردہ پروموشن پر ابھی تک عمل در آمد نہیں ہو سکا جو کہ افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ مال کے ملازمین کئی دنوں سے اپنے جائز مطالبات کے لئے احتجاج پر ہیں لیکن صوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو ر ہی ۔انہوں نے مذید کہاکہ صوبے میں تر قی کا پہیہ پانچ سال سے رکا ہوا ہے،اور صرف نمودو نمائش کے بل بوتے پر مدت پوری کی گئی ، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ور غلانے کے عمل کو روکنا ہوگا۔سردار حسین بابک نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں پختونوں کے مسائل و مشکلات میں اضافہ ہواجبکہ حکومت کے غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ رویے نے عوام کو ذہنی مر یض بنادیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے نام پر دھوکہ دہی اور فر یب کی مہم کا راستہ روکنے کیلئے میدان عمل میں آنا ہو گا،انہوں نے کہاکہ عوام سیاسی طور پر با شعور ہوچکے ہیں اور اپنے حقوق کے حصول کے اے این پی کے سر خ جھنڈے تلے جدوجہد جاری ر کھینگے۔
انہوں نے کہاکہ صوبے کے ذرائع آمدن اور وسائل پنجاب میں الیکشن جیتنے کے لئے استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔انہوں نے کہاکہ اپنے ائینی حقوق کے حصول کے لئے پختون نوجوان میدان میں نکل آئے ہیں اور مہذب اور جمہوری طر یقے سے پختونوں کے حقوق حاصل کر کے ر ہینگے۔انہوں نے کہاکہ آٹھارویں ترمیم کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائینگے اور وسائل پر اختیار کو مذید موثر اور مضبوط بنانے کے لئے کسی قر بانی سے د ر یغ نہیں کر ینگے۔پار لیمانی لیڈر نے کہاکہ 2018کا الیکشن عوامی نیشنل پارٹی کا الیکشن ہے ،کار کن بیدار ہیں اور اپنی صفوں میں اتفاق پیدا کر نے کے لئے عملی مظاہرہ کر یں۔تقر یب سے ضلعی صدر محمد کر یم بابک، امیر سلطان خان،اشتر خان،نصیب خان اور غالب خان نے بھی خطاب کیا۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']