Feb 122018
 

امیر حیدر خان ہوتی اور سردار حسین بابک کا عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر اظہار افسوس

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اورصوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے ممتاز قانون دان اور سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ نے ساری زندگی قانون کی حکمرانی ، جمہوری اداروں کے تحفظ اور انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھائی اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی خدمات تاریخ میں تادیر یاد رکھی جائیں گی ، امیر حیدر خان ہوتی نے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']