Feb 112018
 

عوامی نیشنل پارٹی کا عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر اظہار تعزیت

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے معروف قانوندان، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ مرحومہ کی وفات سے ملک ایک معروف قانوندان سے محروم ہو گیا اور بلاشبہ ان کی وفات سے انسانی حقوق کی جو خلا پیدا ہوگا وہ شاید ہی کبھی پر ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر ایک نڈر خاتون تھیں اورہر امر کے سامنے ڈٹی رہیں۔ پارٹی رہنماؤں نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']