Jan 052018
 

 ملک کی خود مختاری اور آزادی کی قیمت پر تعلقات قومی تذلیل کے برابر ہیں، زاہد خان

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے کہا ہے کہ موجودہ گھمبیر صورتحال کا تقاضا ہے کہ ملکی مفاد کو مد نظر رکھ کر نئی خارجہ پالیسی بنائی جائے کیونکہ ملک کی خود مختاری اور آزادی کی قیمت پر تعلقات قومی تذلیل کے برابر ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کے نیو ورلڈ آرڈر کا حصہ بننے کا نتیجہ ہے کہ ہم سماجی معاشرتی طور پر شدید کمزور ہو گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ آزاد خود مختار ملک کے طور پر قومی قیادت کی مشاورت سے مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے اور ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا جائے، زاہد خان نے کہا کہ بند کمروں میں فیصلوں کی بجائے پارلیمنٹ کے ذریعے قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے انہوں نے اس بات پر زار دیا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے درمیان موجود سرد مہری ختم کرنے کیلئے خاموشی کی بجائے قوم کو اعتماد میں لے کر فیصلے کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا اصولی موقف ہے کہ قومی سلامتی کو درپیش موجودہ صورتحال پر پارلیمنٹ میں کھلی بحث کے ساتھ ساتھ قوم کو بھی اعتماد میں لیا جائے کیونکہ دوسروں پر انحصار کی بجائے قوم پر اعتماد کر کے درپیش خطرات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']