Dec 072017
 

ملک نسیم خان اے این پی ضلع پشاور کے صدر اور نصراللہ خان جنرل سیکرٹری منتخب

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاور کے انتخابات مکمل ہو گئے ، ملک نسیم خان واضح اکثریت سے صدر اور نصراللہ خان جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے، اس سلسلے میں ایک انتخابی اجلاس صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئر مین حسین علی شاہ حسینی کی زیر صدارت باچا خان مرکز میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن شگفتہ ملک، جاوید خان یو سفزئی ، ایوب خان اشاڑے اور اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک بھی موجود تھے، بیلٹ کے زریعے ہونے والے اس الیکشن میںدو پینلز کے درمیان مقابلہ ہوا ، جس کے نتیجے میں ملک نسیم 172ووٹ لے کر ضلع پشاور کے صدر اور نصراللہ خان161ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ،دیگر عہدوں کیلئے ہونے والے مقابلے میں حاجی سردار زیب 161ووٹ لے کر سینئر نائب صدر ، نسیم خان بڈھ بیر161ووٹ لے کر نائب صدر اول، خان صاحب160ووٹوں کے ساتھ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، مکمل شاہ164ووٹ جائنٹ سیکرٹری ،شبیر خان157ووٹ لے کر سیکرٹری مالیات،انجینئر محمد سلیم اختر نائب صدر دوم153،عزیز غفار162ووٹ لے کر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، حبیب خان 143ووٹوں کے ساتھسیکرٹری اطلاعات جبکہ 157ووٹ لے کر حاجی حنیف خان سیکرٹری ثقافت منتخب ہو گئے،دریں اثناءاے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے نو منتخب صدر و جنرل سیکرٹری سمیت ان کی کابینہ کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں عہدیداروں کا انتخاب الیکشن کے ذریعے ہوتا ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح عہدیدار مسلط نہیں کئے جاتے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب ارکان پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے اور علاقے میں پارٹی کی مزید فعالیت کیلئے بھرپور محنت کریں گے، انہوں نے کہا کہ آنے والا دور ایک بار پھر اے این پی کا ہے۔ سردار حسین بابک نے اپنے خطاب میں کہا کہ باچا خان بابا کا قافلہ اپنی مزل کی جانب رواں ہے اور وہ دن دور نہیں جب صوبے میں ایک بار پھر اے این پی کی حکومت ہو گی،انہوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں جن لوگوں کو حکومت ملی انہوں نے عوام کی توقعات پر پانی پھیر دیا ہے اور قومی خزانے کے ساتھ ساتھ صوبے کے قدرتی وسائل بھی لوٹ لئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں ایک بار پھر اے این پی پر ہیں اور 2018کے الیکشن میں عوام اپنے ساتھ دھوکہ کرنے والوں کا احتساب کریں گے۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']