Nov 072017
 

اے این پی نے پی کے10کیلئے خوشدل خان ایڈوکیٹ کو امیدوار نامزد کر دیا

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پی کے10کیلئے خوشدل ایڈوکیٹ کو امیدوار نامزد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ این اے4میں ہونے والی دھاندلی اس بات کا ثبوت ہے کہ الیکشن کمیشن انتہائی کمزور ادارہ ہے ، اے این پی کا مقابلہ صوبائی حکومت کی ایسی جناتی مخلوق سے تھا جو دکھائی تو نہیں دیتی تھی البتہ ووٹوں سے بکس بھرتی گئی اور الیکشن کمیشن کو کچھ نظر نہ آیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے10میں خوشدل خان کے حجرے کے قریب ایک ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو این اے 4کے ضمنی الیکشن میں کارکنوں کی انتھک محنت پر ان سے اظہار تشکر کیلئے منعقد کیا گیا تھا، خوشدل خان ایڈوکیٹ ،ثاقب اللہ چمکنی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ،امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہم ہار کر بھی جیت گئے دھاندلی کو شکست ہوئی ، عمران خان صرف ایک این اے 4کا حلقہ کھولنے کا مطالبہ کریں سب کچھ سامنے آ جائیگا، انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کو صرف چند ماہ باقی ہیں اور اے این پی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ،انہوں نے ضمنی الیکشن میں کام کرنے اور ڈیوٹیاں انجام دینے دیگر اضلاع سے آنے والے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ بھی ادا کیااور کہا کہ ہم سب مل کر آئندہ عام انتخابات کیلئے انتھک محنت کریں گے،انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے دوران ضلع پشاور کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل کر لیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ غفلت کی کوئی گنجائش نہیں ،سب کو مل کر آئندہ الیکشن کیلئے میدان میں اترنا ہو گا، اور اگر ہم نے اتحاد و اتفاق کا مطاہرہ کیا تو پرویز خٹک اور اس کے وزراء دور دور تک دکھائی نہیں دینگے اور نہ ان کی وہ جناتی مخلوق دکھائی دے گی جو ضمنی الیکشن میں نادیدہ ووٹ پول کرتی رہی۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']