Nov 022017
 

مایوسی بڑھ رہی ہے، حکومت بے روزگار انجینئرز کی کھپت کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، سردار حسین بابک

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے صوبے کے طول وعرض میں بے روزگار انجینئرز کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان نوجوان انجینئرز کیلئے ملازمتوں کا حصول یقینی بنائے اور اس مقصد کیلئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کرے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہزاروں انجینئرز بے روزگار ہیں اور ملازمتوں کے حصول کیلئے در بدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں جس سے ملک خصوصاً خیبر پختونخوا کی عالمی سطح پر بدنامی ہو رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متعلقہ محکموں میں انجینئرز کی خالی اسامیوں کو پُر کر ے اور ساتھ ساتھ پرائیویٹ اداروں کو قانون سازی کے ذریعے اس امر کا پابند کرے کہ وہ بے روزگار انجینئروں کو روزگار کے مواقع دیں،سردار بابک نے کہا کہ بے روزگاری کی بڑھتی ہوئے شرح کے پیش نظر حکومت سنجیدگی سے اس جانب توجہ دے کیونکہ ان انجینئرز میں بھی اب مایوسی بڑھنے لگی ہے ، انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نوجوانوں کو روزگار دینے کے بلند وبانگ دعوے کر کے اقتدار میں آئی تاہم اس نے اپنا منشور یکسر فراموش کر دیا اور صوبے میں بے روزگاری کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی جو حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت جلد از جلد متعلقہ محکموں میں ان انجینئرز کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرے اور پرائیویٹ اداروں کیلئے قانون سازی کے ذریعے ضابطہ اخلاق مقرر کرے کہ وہ ان بے روزگار انجینئرز کی کھپت کیلئے اقدامات کریں ۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']