Oct 112017
 

ہم پر کرپشن کے الزامات لگانے والے ایک دوسرے کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنتے جا رہے ہیں ، امیر حیدر خان ہوتی
پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ ہم پر کرپشن کے الزامات لگانے والے خود ہی ایک دوسرے کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر تیارہوچکے ہیں سپریم کورٹ آج کپتان سے آف شور کمپنیوں کا حساب مانگ رہی ہے ،سوات ایکسپریس وے قرضوں پر بن رہاہے ،عمران خان نے خیبرپختونخوا میں غربت نہیں غریب کوختم کرنے کی پالیسی اپنائی ہے لیکن کپتان کو غریب کی آہ سے ڈرنا چاہئے کیونکہ غریب کی فریاد براہ راست عرش تک پہنچتی ہے وہ حلقہ پی کے 30کے علاقہ فاطمہ میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے جس سے ضلع ناظم حمایت اللہ مایار اورضلعی جنرل سیکرٹری حاجی لطیف الرحمان کے علاوہ دیگرمقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اس موقع پر درجنوں افراد نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکراے این پی میں شمولیت اختیار کی، امیر حیدرخان ہوتی نے اپنے خطا ب میں کہاکہ پنجاب کو بڑا بھائی مانتے ہیں لیکن اسے بھی ہمیں چھوٹے بھائی کی حیثیت کو تسلیم کرکے ہمارے حقوق دینے ہوں گے اگر وہ پنجاب ہی کو پاکستان تصور کرتاہے تو ہم اسے ہر گز قبول نہیں کرینگے ،اے این پی کے صوبائی صدر نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے سوات ایکسپریس وے پر بغلیں بجانے والوں نے پچیس سال تک اس شاہراہ کو ٹھیکدار کے پاس گروی رکھ دیاہے اور غریب عوام کے جیبوں پر بوجھ ڈال کر اخراجات کو پوراکیاجارہاہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دعویٰ ہے کہ صوبے میں آدھی غربت ختم کردی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ کپتان نے صوبے میں غریب کے خاتمے کی ٹھان لی ہے انہیں غریب کی آہ سے ڈرنا چاہیے کیونکہ غریب کی فریاد براہ راست عرش تک پہنچتی ہے ان کاکہناتھاکہ ہم پر کرپشن کے الزامات لگانے والے آج خودہی ایک دوسرے سے دست وگریبان ہیں ایم پی اے وزیرکے خلاف جبکہ ان کے وزراء وزیراعلیٰ پر کرپشن کے الزامات لگارہے ہیں پورے پاکستان نے دیکھ لیاہے کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیںآج سپریم کورٹ میں کپتان ہی سے آف شو رکمپنیوں اور چندوں کی تفصیلات مانگی جارہی ہیں اے این پی کے صوبائی صدر نے مزید کہاکہ صوبے میں پختون قوم 2018کے انتخابات میں سونامی نہیں بلکہ باچاخانی کو ووٹ دیں گے لوگوں نے ان کی تبدیلی کے جھوٹے دعوؤں اوروعدوں کا حشر دیکھ لیاہے اور ان کے کھوکھلے نعروں میں مزید نہیں آئیں گے ۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']