Oct 102017
 

اسفندیار ولی خان این اے 4میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری فنانس ارباب محمد طاہر خان خلیل نے کہا ہے کہ چار سال تک تخت اسلام آباد کی جنگ میں مصروف مرکزی و صوبائی حکمرانوں کو پختونوں کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ، پختون قوم با شعور ہو چکی ہے اور وہ اپنے ساتھ دھوکہ کرنے والوں کا26اکتوبرکو ووٹ کے ذریعے احتساب کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے11میں ثاقب اللہ چمکنی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس کی صدارت خان سید نے کی ، اجلاس میں تمام یو سیز کے تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر اے این4کیلئے جاری انتخابی مہم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا ، اجلاس میں ملی قائد اسفندیار ولی خان کے این اے 4میں 15اکتوبر اور22اکتوبر کو ہونے والے جلسوں کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور انہیں حتمی شکل دی گئی جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کے جلسوں کے موقع پر بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا، اجلاس سے ثاقب اللہ چمکنی اور مختیار خان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا ، ارباب طاہر خان نے مزید کہا کہ چار سال بعد مرکز ی و صوبائی حکومتوں نے این اے4میں ڈیرے ڈال لئے ہیں اور صرف ٹراسفارمر کی سیاست کی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کو مسائل کا ادراک نہیں ، اے این پی کی سیاست کا محور عوامی خدمت ہے اور اس حلقے میں کامیابی کے بعد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائینگے اور احساس محرومی کا شکار حلقے کے لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر اولیت دی جائے گی۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور خوشدل خان ایڈوکیٹ کی کامیابی کیلئے ہر ممکن محنت کریں ، انہوں نے کہا کہ 26اکتوبر کا سورج اے این پی کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہو گا ۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']