Oct 022017
 

اے این پی نے آئندہ عام انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا 
این اے ون سے حاجی غلام احمد بلور، این اے 7اسفندیار ولی خان اور این اے 9سے امیر حیدر خان ہوتی امیدوار ہونگے۔
صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے پی کے12نوشہرہ سے میاں افتخار حسین کا نام فائنل،پی کے 23سے بھی حیدر خان میدان میں اتریں گے۔
این اے 36مہمند کیلئے نثار خان مہمند ، این اے 44باجوڑ کیلئے گل افضل خان کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا گیا۔

 پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں اہم فیصلے ، تمام امیدواروں کا اعلان مرحلہ وار کیا جائے گا۔

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس زیر صدارت چیئر مین پارلیمانی بورڈ اور پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی باچا خان مرکز میں منعقد ہوا ،اجلاس میں پارلیمانی بورڈ کے سیکرٹری سردار حسین بابک سمیت دیگر ممبران ایمل ولی خان ، خورشید خان خٹک اور سید شاہد رضا بھی موجود تھے، اجلاس میں فاٹا اور صوبہ بھر سے پارٹی ٹکٹ کیلئے وصول شدہ درخواستوں کی سکروٹنی کے عمل کا آغاز کیا گیا اور بیشتر درخواستوں کو حتمی شکل بھی دی گئی ،جس کے مطابق این اے7چارسدہ کیلئے اسفندیار ولی خان جبکہ این اے ون پشاور کیلئے حاجی غلام احمد بلور کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، علاوہ ازیں این اے9مردان کیلئے امیر حیدر خان ہوتی، این اے 30سوات کیلئے بریگیڈئر ( ر) محمد سلیم خان، این اے 36مہمند کیلئے نثار خان مہمند ، این اے 44باجوڑ کیلئے گل افضل خان کا نام فائنل کیا گیا،اسی طرح صوبائی اسمبلی کیلئے وصول شدہ درخواستوں میں پی کے12سے میاں افتخار حسین ،پی کے13نوشہرہ کیلئے شاہد خٹک،پی کے15نوشہرہ کیلئے خلیل عباس خٹک،پی کے23مردان کیلئے امیر حیدر خان ہوتی، پی کے24مردان کیلئے علی خان ،پی کے49ہری پور کیلئے افتخار علی عباسی، پی کے52ہری پور شوکت مشوانی،پی کے59بٹگرام محمد ریاض،پی کے60بٹگرام محمد ارشد خان،پی کے68ڈی آئی خان محمد آفتاب حیدر،پی کے 82سوات وقار احمد خان ، پی کے 83سوات رحمت علی خان اور پی کے84سوات کیلئے محمد ایوب خان اشاڑے کو ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ باقی ماندہ حلقوں کیلئے بھی میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مرحلہ وار امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']