Sep 092017
 

بیگم نسیم ولی خان اے این پی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی اور لونگین ولی خان صوبائی مجلس عاملہ کے ممبران نامزد

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے بیگم نسیم ولی خان کو مرکزی ورکنگ کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا ہے جبکہ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے اُن کی نامزدگی کاباقاعدہ نوٹیفیکیشن اے این پی سیکرٹریٹ باچا خان مرکز سے جاری کر دیا ہے۔
دریں اثناء اے این پی کے صوبائی قائمقام صدر سید عاقل شاہ نے لونگین ولی خان کو اے این پی کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کا ممبر نامزد کی اور اس سلسلے میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے لونگین ولی خان کی نامزدگی کا نوٹیفیکیشن بھی اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری کر دیا ہے۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']