Sep 082017
 

 عوامی نیشنل پارٹی کا این اے 4پر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ این اے 4 پشاور اے این پی کا گڑھ ہے اور ماضی میں اے این پی کے امیدوار اس حلقے سے ہمیشہ کامیاب ہوتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں انشاء اللہ قومی اسمبلی کی یہ سیٹ واپس حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ تمام یو سیز، وارڈز اور ضلعی تنظیموں سمیت صاحب الرائے مشران و کارکنوں اورپارٹی کی ذیلی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس الیکشن مہم میں بھرپور طریقے سے اپنی شرکت یقینی بنائیں اور اس حوالے سے اپنی تیاریوں کا آغاز کریں۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کا پارلیمانی بورڈ اس نشست کے لیے جلد اپنے امیدوار کا اعلان کرے گا۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']