Aug 112017
 

 باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکے کی مذمت۔

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور سیکرٹری اطلاعات ہارون بشیر بلور نے باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز واقعہ قرار دیا ہے اور افسوسناک سانحے میں بے گناہ افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی ہے، اپنے مذمتی بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ مسلمانوں کی خون سے ہولی کھیلنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہو سکتا ، انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ فاٹا مسلسل دہشت گردوں کے نشانے پر ہے تاہم حکومتی اعلانات صرف مذمتی بیانات تک محدود ہیں ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو کچلنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدیقینی بنایا جائے اور پنجاب میں موجود کالعدم تنظیموں کی پناہ گاہوں و سہولت کاروں کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائی کی جائے لیکن ہماری بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا جس کے باعث دہشت گرد منظم ہو رہے ہیں، انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے ، پارٹی رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ،انہوں نے شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']