Jul 172017
 

میٹرک کے مایوس کُن نتائج۔عوامی نیشنل پارٹی نے صوبائی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کراد ی

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی نے میٹرک کے حالیہ سالانہ مایوس کن نتائج کے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کراد ی ہے ، تحریک پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے جمع کرائی اور اس میں صوبائی اسمبلی میں معمول کی کاروائی روک کر اہم ایشو پر بحث کیلئے کہا گیا ہے ، تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں سرکاری سکولوں کے مایوس کن نتائج نے کئی سوالات جنم دیئے ہیں جبکہ صوبائی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ کیا تھا گزشتہ چار سال سے تعلیمی اصلاحات کے نام پر کریڈٹ لینے کی کوشش کرر ہی ہے،سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ تعلیمی اصلاحات کے نام پر سرکاری خزانے سے اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے ضائع کر دیئے گئے جبکہ صوبے کے عوام کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ حکومت نے تعلیمی نظام میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت اس کے برعکس نکلی اور سرکاری سکولوں کے مایوس کن اور حیران کن نتائج سے صوبے کے عوام میں مایوسی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر عدم اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے سرکاری سکولوں کی حالت زارقابل دید ہے جبکہ حکمران برائے نام اصلاحات، میڈیا ٹرائل اور سرکاری خزانے سے کراڑوں روپے کے اشتہارات جاری کر کے پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']