Jul 112016
 

مورخہ : 11.7.2016 بروز پیر

سیاحوں کی مشکلات دور کرنے کے وعدے ایفا نہ ہو سکے، ہارون بشیر بلور
عید الفطر کے موقع پر تفریح کیلئے جانے والے سینکڑوں سیاح پانی اور پٹرول جیسی ضروریات سے محروم رہے ۔
ٹریفک بندش کے باعث گھنٹوں روڈ بلاک رہے تاہم ایسے موقع پر انتظامیہ کہیں نظر نہیں آئی۔

پشاور (پریس ریلیز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ہارون بشیر بلور نے عید الفطر کے موقع پر سوات سمیت دیگر علاقوں کو جانے والے سیاحوں کو درپیش شدید مشکلات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال بھی اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی طرف سے کئے جانے والے وعدے پھر ایفا نہیں ہو سکے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پرسوات بحرین اور کالام میں تفریح کیلئے جانے والے سینکڑوں سیاح وہاں پانی اور پٹرول جیسی ضروریات سے محروم رہے جس کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں شہری متاثر ہوئے جبکہ چیئر لفٹ کی خرابی کے باعث کئی جانیں بھی ضائع ہوئیں،انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کا کوئی مناسب انتظام نہیں تھا جس کی وجہ سے کئی کئی گھنٹوں ٹریفک بلاک رہی تاہم اس موقع پر انتظامیہ غائب رہی، جبکہ اعلیٰ افسران کے فون بھی بند ہیں۔ اُنہوں نے کہا اے این پی کے صوبائی ترجمان نے کہا کہ وہاں پر پھنسے سیاحوں کو اشیائے خوردونوش مہنگے داموں خریدنا پڑ رہی ہیں جبکہ ہوٹلوں کے کرائے بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں اور اکثر ہوٹلوں میں کمرے فل ہوجانے سے بیشتر سیاح فٹ پاتھوں پر راتیں گزارنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تین سالہ ناقص کارکردگی سے صوبے کے عوام بری طرح مایوس ہو گئے ہیں اور ان پر یہ حقیقت واضح ہو گئی ہے کہ تبدیلی اور ترقی کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں تھی۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے آئینی حقوق پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ بیڈ گورننس ، نااہلی ، بدانتظامی اور اقرباء پروری نے صوبے کی مشکلات میں بدترین اضافے کا راستہ ہموارکر دیا ہے اور عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']