Jul 052016
 

مورخہ 5 جولائی 2016ء بروز منگل

عوام تمام فروعی اختلافات بھلا کر امن اور محبت کو فروغ دیں ، اسفندیار ولی خان
آئی ڈی پیزکی باعزت اپنے گھروں کو واپسی،بحالی اور آسودہ حالی میں ایمانی جذبوں کے ساتھ سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے
عید الفطر ایک مقدس مذہبی تہوار اور یہ رمضان کے بعد اللہ کی طرف سے ہمارے لئے انعام ہے
اپنے ارد گرد بسنے والے غریب عوام کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں، عید الفطر کے موقع پر اے این پی قائد کا خصوصی پیغام

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے پوری قوم اور خصوصاً خیبر پختونخوا و قبائلی عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ارد گرد بسنے والے غریب اور ضرورت مندوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے میں زیادہ سے زیادہ سخاوت کا مظاہرہ کریں۔
عیدالفطر کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں پارٹی قائد اسفندیار ولی خان نے کہا کہ عید الفطر ایک مقدس مذہبی تہوار ہے جو پوری دنیا میں مسلمان مناتے ہیں اور یہ رمضان کے روزے و عبادات کے بعد اللہ کی طرف سے ہمارے لئے انعام ہے،انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ قبائلی عوام کی بے پناہ قربانیوں کے صلے میں ان کی باعزت اپنے گھروں کو واپسی،بحالی اور آسودہ حالی میں ایمانی جذبوں کے ساتھ سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ عید محض ایک تہوار نہیں بلکہ عبادت بھی ہے اور ہمیں بحیثیت مسلمان اپنی خوشیوں کے ساتھ ساتھ ان دکھی بہن بھائیوں اور بزرگوں کا غم بھی بانٹنا چاہئے جنہیں کسی بھی صورت میں غموں یا تکالیف کا سامنا ہو ،انہوں نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر عوام کو اپنے فروعی اختلافات بھلا کر اخوت اور محبت کو فروغ دینا چاہئے ۔ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ رمضان المابرک کا مہینہ صبر و تحمل کی تربیت کا بہترین ذریعہ ہوتاہے اور عید الفطر میں ہم سب کو اپنی قومی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے وزیرستان کے آئی ڈی پیز کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہئے۔

[suffusion-the-author]

[suffusion-the-author display='description']