چائلڈ پروٹیکشن کمیشن پر مثبت پیش رفت کی یقین دہانی کرا دی گئی ،شگفتہ ملک

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک نے کہا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کے حوالے سے جمع کرائے گئے توجہ دلاؤ نوٹس پر صوبائی وزیر نے جلد پیش رفت کی یقین دہانی کرا دی ہے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں چائلڈ پروٹیکشن کمیشن یونیسیف کے تعاون سے 2011میں قائم کیا گیا جبکہ31دسمبر 2018کے بعد اسے حکومتی ذمہ داری کے سپرد کر دیا گیاجس کی غیر سنجیدگی کے باعث صرف چند ماہ میں ہی کمیشن کئی اضلاع میں بند ہو چکا ہے،انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹس میں چیف آفیسر کی تعیناتی ہی نہیں کی گئی جو حکومت کی غیر سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، شگفتہ ملک نے کہا کہ کروڑوں نوکریاں دینے کے وعدے کرنے والوں نے 12اضلع میں یونٹ بند کر کے کئی گھرانوں کو بے روزگار بھی کر دیا ہے، اس حوالے سے اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس بھی جمع کرایا گیا جس کے بعد متعلقہ صوبائی وزیر نے اہم ایشو کے حوالے سے پیش رفت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

 

Facebook Comments
Translate »