مہابن ٹاپ، (املوک درہ باغونہ) سیاحتی مقامات میں شامل

پشاور (پ۔ر) اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سردارحسین بابک نے کہا ہے کہ محکمہ سیاحت سیاحت کو اولین ترجیح بنائیں علاقہ آمازئی تپہ لورے کے نمائندہ وفد سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ علاقہ آمازئی کے مہابن ٹاپ ، املوک درہ باغونہ کو سیاحتی مرکز کے انتخاب پر محکمہ کا شکریہ ادا کیا اور کہ اس سیاحتی مرکز سے علاقے کے عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور سیاحتی لوگوں کو سیاحت کا ایک بہترین جگہ میسر ہوگے انہوں نے کہا کہ املوک درہ باغونہ ملک کے بہترین سیاحتی مقام میں شمار ہوتا ہے انہوں نے ڈی سی بونیر اور اے سی مندڑ کے کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ اسمبلی کے فلور پر علاقے کے نمائندے کے حیثیت سے مسئلہ اُٹھانے کے بعد انہوں نے ذاتی دلچسپی لی اور اس سیاحتی مقام کو سیاحت کیلئے موزوں قرار دے دیا گیا انہوں نے کہاکہ بیر گلئی سے املوک درہ باغونہ اور نگری تک تیس کلومیٹر پختہ روڈ اور دیگر سہولیات فراہم کردی جائے گی جس سے علاقے کے عوام کو مستفید ہونگے اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا انہوں نے کہا کے اپوزیشن میں رہتے ہوئے علاقے کے مسائل کو اُجا گر کرنا اور اس کا حل نکالنا ذمہ داری ہے اور اپنے ذمہ داریاں بااحسن طریقی سے پورا کرینگے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے صوابی اور بنیر کے عوام کیلئے ایک متبادل راستہ بھی میسر ہوگا اور لوگ ایک بہترین سیاحتی مقام سے لطف اندوز ہوں گے۔

 

Facebook Comments
Translate »