صدرالدین مروت کا پختون ایس ایف ممبر شپ کیمپ کا دورہ

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی ایڈوائزر صدر الدین مروت نے پشاور یونیورسٹی میں پختون ایس ایف کی جانب سے لگائے گئے ممبر شپ کیمپ کا دورہ کیا ہے اور اس موقع پر طلباء کی جانب سے ممبرشپ کیمپ کے انعقاد پر انہیں خرج تحسین پیش کیا ہے،تنظیم کے صوبائی صدر وسیم خٹک ،جنرل سیکرٹری عثمان شاہ،پشاور یونیورسٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین طارق پختونیار،ملک انور،سید شاہد حسین اور خالد خان ایڈوکیٹ نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر صدالدین مروت نے یونیورسٹی ملازمین کے احتجاج کے باعث تعلیمی نظام کے مفلوج ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کی پالیسی ترک کر دے، انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج کرنے والے طلبا پر لاٹھی چارج اور تشدد قابل مذمت ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات جلد از جلد نافذ کرنے اور واقعے میں ملوث عناصر کو برطرف کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Facebook Comments
Translate »