عوامی نیشنل پارٹی کے مرکز ی صدر اسفندیارولی خان سعودی عرب پہنچ گئے

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان کل بروز بدھ سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں اے این پی کے صدر ڈاکٹرمزمل شاہ، سینیئر رہنما لالا ظہور اور دیگر کارکنان نے ائرپورٹ پر ان کا بھرپور استقبال کیا۔ کارکنان کی جانب سے مرکزی صدر کو پھول کے گلدستے بھی پیش کئے گئے۔اسفندیارولی خان دورہ سعودی عرب کے دوران باچاخان اور ولی خان کی برسیوں کے تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے نئی منتخب کابینہ سے حلف بھی لیں گے۔
اپنے دورے کے دوران اسفندیارولی خان اے این پی کے سابق صدر گل زمین سید کے تعزیتی ریفرنس میں بھی شرکت کریں گے

Facebook Comments