بلور خاندان کا اے این پی کیساتھ کوئی اختلاف نہیں، حاجی غلام احمد بلور

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ پارٹی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں پہلے بھی باچا خان بابا کے قافلے کے ساتھ تھے اور آخر دم تک اس قافلے کے ساتھ چلتے رہیں گے ، بلور ہاؤس میں اے این پی کی نو منتخب صوبائی کابینہ کے دورے کے موقع پر حاجی غلام احمد بلور نے ان کا استقبال کیا اور صدر ایمل ولی خان سمیت تمام کابینہ کو مبارکباد پیش کی ، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے زندگی میں خوشیاں بھی دیکھیں لیکن اس کے ساتھ بہت سے غم بھی اٹھائے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوا ، انہوں نے کہا کہ بلور خاندان کا اے این پی سے کوئی اختلاف نہیں ، اس موقع پر ایمل ولی خان نے کہا کہ دانیال بلور کا استعفے منظور نہیں کیا گیا،اور بلور خاندان کی رہنمائی میں صوبائی تنظیم پختونوں کے حقوق کی منزل کی جانب بڑھتی رہے گی۔

Facebook Comments
Translate »