منظور احمد خان اے این پی پنجاب کے صدر امیر بہادر ہوتی جنرل سیکرٹری منتخب

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کا بینہ تشکیل دے گئی ، منظور احمد دوبارہ صدر امیر بہادر خان ہوتی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ، اس سلسلے میں مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین میاں افتخار حسین کی زیر صدارت اے این پی پنجاب کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر اتفاق رائے سے تمام کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئی ،کابینہ کے دیگر ممبران میں عمر خان گردیزی سینئر نائب صدر ،نائب صدر میر عالم خان،نائب صدر ڈاکٹر محمد شفیق،نائب صدر ارشدعلی، نائب صدر خاتون انجم شہزاد،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید عطا اللہ شاہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری احسان اللہ خان، سیکرٹری اطلاعات ندیم سرور،جائنٹ سیکرٹری نثار محمد خان،جائنٹ سیکرٹری سلیم احمد زئی،جائنٹ سیکرٹری محمد خالد، جائنٹ سیکرٹری خاتون عاصمہ علی ایڈوکیٹ،سیکرٹری مالیات نثار شنواری، سیکرتری ثقافت ڈاکٹر تاج محمد بونیری اور سالار اعلیٰ ریٹائرڈ صوبیدار عطا محمد شامل ہیں

 

Facebook Comments
Translate »