اے این پی پنجاب کی کابینہ کے انتخاب کیلئے درخواستیں طلب

 

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین میاں افتخار حسین نے صوبہ پنجاب کی کابینہ کے تمام عہدوں پر انتخاب کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں، اس بات کا فیصلہ مرکزی الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا ، شیڈول کے مطابق خواہشمند امیدوار 4،5اور6اپریل تک اپنی درخواستیں صوبائی سیکرٹریٹ اے این پی پنجاب کے دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں جبکہ امیدوار اپنی درخواستیں 10اپریل تک واپس لے سکیں گے ، صوبائی کابینہ کیلئے انتخاب12اپریل کو صبح10بجے متذکرہ بالا مقام پر مرکزی الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی ہو گا۔

 

Facebook Comments
Translate »