اے این پی ضلع پشاور کے انتخابات مکمل ،ملک فرہاد صدر، نصر اللہ جنرل سیکرٹری منتخب

پشاور (پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاور کے انتخابات مکمل ہوگئے ، ملک فرہاد ضلع پشاور کے صدر اور نصر اللہ جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے ، اس سلسلے میں باچا خان مرکز میں صوبائی الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی انتخابی اجلاس منعقد ہوا ، اس موقع پر ضلعی الیکشن کمیٹی کے ممبران ، اراکین کونسل اور مشران سمیت پارٹی قائدین نے بھرپور شرکت کی،اجلاس میں ضلع پشاور کیلئے 5عہدوں پر پولنگ کا عمل ہوا ، نتائج کے مطابق ملک فرہاد صرف ایک ووٹ کی برتری سے آئندہ چار سال کیلئے ضلع پشاور کے صدر اور نصر اللہ جنرل سیکرٹری چن لئے گئے ، صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سردار حسین بابک نے نو منتخب صدر کو ان کی کابینہ سمیت کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی میں جمہوری عمل ہر سال بعد دہرایا جاتا ہے جس میں کارکن وارڈز کی سطح سے مرکز تک اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جو جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے اور روز اول سے جمہوریت کی بالادستی کیلئے میدان عمل میں موجود رہی ہے۔

 

Facebook Comments
Translate »