اے این پی مانسہرہ اور ہری پور کی کابینہ تشکیل دے دی گئی

اے این پی مانسہرہ اور ہری پور کی کابینہ تشکیل دے دی گئی

سرور خان سرور ضلع مانسہرہ کے صدر اور حلیم اللہ جنرل سیکرٹری منتخب

ہری پور کیلئے شوکت رحمٰن مشوانی صدر اور نعمان علی جنرل سیکرٹری چن لئے گئے

عوامی نیشنل پارٹی مانسہرہ اور ہری پور کی کابینہ تشکیل دے دی گئی،سرور خان ضلع مانسہرہ کے صدر اور حلیم اللہ جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے ، دونوں اضلاع میں انتخابی اجلاس صوبائی و ضلعی الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی منعقد ہو ئے، اس موقع پر باہمی اتفاق رائے سے سرور خان سرور کو صدر اور حلیم اللہ کو مانسہرہ کیلئے جنرل سیکرٹری چن لیا گیا ،اے این پی ہری پور میں انتخابی اجلاس کے دوران باہمی اتفاق رائے سے تمام کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہو گئی ، ضلع ہری پور کیلئے شوکت رحمٰن مشوانی صدر اور نعمان علی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ،مانسہرہ کے کابینہ ارکان میں سینئر نائب صدر سلطان خان ،نائب صدر اول شوکت حیات،نائب صدر دوم ہاشم خان ، نائب صدر زنانہ ڈاکٹر شاہین ضمیر،سیکرٹری مالیات ڈاکٹر ضمیر خان،سیکرٹری اطلاعات رمضان شاہ،سیکرٹری ثقافت صاحب اللہ شاہ شامل ہیں،اسی طرح ہری پور کی کابینہ میں صدر شوکت مشوانی،سینئر نائب صدرطارق خان ،نائب صدر اول جاوید خان ،نائب صدر دوم حضرت حسین،نائب صدر زنانہ سائرہ سید،جنرل سیکرٹری نعمان علی،سیکرٹری مالیات مسعود خان،سیکرٹری اطلاعات خضر حیات،سیکرٹری ثقافت گل حیدر شامل ہیں۔

Facebook Comments