اے این پی کے ضلعی انتخابات کے لئے نوشہرہ،مردان اور ضلع پشاور کا شیڈول جاری

پشاور(پ ر)صوبائی الیکشن کمیشن کا اجلاس زیرصدارت صوبائی چیئرمین سردارحسین بابک باچاخان مرکز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن جاویدخان یوسفزئی، خورشیدخان، ارم فاطمہ کے ساتھ ساتھ ضلع پشاور،پشاور سٹی،صوابی، مردان اور نوشہرہ کے الیکشن کمیشن کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی الیکشن کمیشن نے اضلاع کے مشاورت سے پارٹی کے ضلعی انتخابات کے لئے نوشہرہ،مردان اور ضلع پشاور کے شیڈول کا اعلان کردیا۔شیڈول کے مطابق ضلع نوشہرہ میں26فروری، پشاور میں 27فروری جبکہ مردان میں 28فروری کو ضلعی انتخابات منعقد ہوں گے۔ضلعی عہدوں کے لئے امیدواران اپنی درخواستیں باچاخان مرکز پشاورمیں جمع کراسکتے ہیں۔شیڈول کے مطابق ضلع نوشہرہ کے لئے 22اور 23فروری تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں اور 24فروری کو رات 12بجے تک درخواستیں واپس لی جاسکتی ہیں۔ اسی طرح 22اور 23فروری رات 12بجے تک ضلع پشاور کے امیدواران درخواستیں جمع کراسکتے ہیں جبکہ 24فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔ ضلع مردان کے لئے درخواستیں 24اور 25فروری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ 26فروری تک امیدواران کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔تمام ضلعی عہدوں کے خواہشمند امیدواران باچاخان مرکز پشاور سے کاغذات نامزدگی وصول کرسکتے ہیں۔

Facebook Comments