الیکشن کمیشن اے این پی طرز کے شفاف انتخابات کا وطیرہ اپنائے، میاں افتخار حسین

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں شفافیت کا ہر پہلو موجود ہے جو الیکشن کمیشن پاکستان کیلئے ایک مثال ہے، اے این پی پنجاب کی صوبائی کابینہ کے انتخابی اجلاس میں شرکت کیلئے سید عاقل شاہ کے ہمراہ لاہور روانگی سے قبل بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر فخر ہے کہ ہم باچا خان بابا کے قافلے کی اہم ذمہ داری نبھا رہے ہیں ،یہ اعزاز اس سے قبل حاجی عدیل مرحوم کو حاصل تھا جنہوں نے زندگی بھر خود کو اے این پی کیلئے وقف کئے رکھا اور ان کی قربانیاں اے این پی کی سیاسی تا ریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔میاں افتخار حسین نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی تنظیم مکمل ہونے کے بعد اب اے این پی پنجاب کی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا،اور اس کے ذریعے ہم دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے اندر صرف اے این پی واحد پارٹی ہے جس میں بیلت کے ذریعے عہدیداروں کا چناؤ کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ افہام و تفہیم بہتر ہے تاہم کہیں بھی الیکشن کی ضرورت ہو تو اس پر شفاف انتخابی عمل کی روایات بھی صرف اے این پی کے پاس ہیں ،انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین منفی پروپیگنڈوں کی بجائے پارٹی کے اندر موجود جمہوریت کا تقابلی جائزہ لیں اور اے این پی میں ہونے والے شفاف الیکشن دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے باعث تقلید ہیں۔

Facebook Comments
Translate »