عوامی نیشنل پارٹی مانسہرہ و ہری پور کے انتخابی اجلاس 13مارچ کو ہونگے


پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی مانسہرہ اور ہری پورکی ضلعی کابینہ کیلئے انتخابی اجلاس13مارچ بروز بدھ منعقد کئے جائیں گے ، مانسہرہ میں بدادئے میں اجلاس صبح 10بجے ہاشم خان جبکہ ہری پور میں دوپہر دو بجے شوکت مشوانی کے حجرے میں ہو گا ، صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سردار حسین بابک انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے جبکہ کمیشن کے دیگر ممبران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ ہونگے۔اس موقع پر ضلعی کابینہ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

Facebook Comments