اے این پی کے صوبائی قائدین کا ویڈیو جرنلسٹس پشاور پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارکباد

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی قائدین نے ویڈیوجرنلسٹس پشاور پریس کلب کی نئی منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے آزادی صحافت کا گلا غیرجمہوری ادوار میں گھونٹا گیا لیکن بدقسمتی سے آج ایک نام نہاد وزیراعظم کے دور میں صحافی برادری ایک مشکل وقت سے گزررہی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں اے این پی کے صوبائی صدرامیرحیدرخان کا کہنا تھا کہ امید ہے نئی منتخب کابینہ اپنے فرائض مزید خوش اسلوبی اور غیرجانبداری سے پورے کریں گے اور اس ملک میں درپیش اصل مسائل کی جانب عوام کو باخبر رکھیں گے۔ اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اے این پی ہمیشہ صف اول میں کھڑی نظر آئے گی۔ ہم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں اور صحافیوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان نے اپنی تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی مزدور دشمن پالیسی کی وجہ سے صحافی برادری بھی مشکل وقت سے گزررہی ہے لیکن ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ جہاں بھی انہیں ہماری ضرورت پڑے گی،ہم کسی بھی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Facebook Comments